ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی اے اوراین ڈی اے ڈیل کی قیمتوں کی تفصیلات دی جائیں، رافیل معاملے پرسپریم کورٹ نے جواب مانگا، 10 اکتوبر کو ہوگی سماعت

یوپی اے اوراین ڈی اے ڈیل کی قیمتوں کی تفصیلات دی جائیں، رافیل معاملے پرسپریم کورٹ نے جواب مانگا، 10 اکتوبر کو ہوگی سماعت

Mon, 08 Oct 2018 20:46:54    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان ہوئے رافیل طیارے سودے پر دائر نئی درخواست پر 10 اکتوبر کو سماعت کرنے کے لئے پیر کو حامی بھری۔مفاد عامہ کی عرضی میں عدالت سے مرکز کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے کہ وہ معاہدے کی تفصیلی معلومات اور یو پی اے اور این ڈی اے حکومتوں کے دوران طیارے کی قیمتوں کا تقابلی تجزیہ مہر بند لفافے میں عدالت کو سونپے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ ایڈووکیٹ ونیت دھاڈا کی جانب سے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس کا الزام ہے کہ رافیل لڑاکا طیارہ سودا اس صدی کا ’سب سے بڑا دفاعی خریداری گھوٹالہ ‘ہے اور براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی اس کے لئے جوابدہ ہیں۔پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ کانگریس کنٹرولر اور کیگ پر اس سودے کی جانچ کے لئے دباؤ بنائے گی۔


Share: